تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار

سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار

زیورخ (ویب ڈیسک) ذیابیطس کے علاج کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سوئٹزرلینڈ کے سائنس دانوں نے ایک جدید تجرباتی آلہ تیار کیا ہے جو انسولین کے بغیر بجلی کی مدد سے خون میں شوگر کی سطح کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پیشرفت سے ذیابیطس اور موٹاپے کے علاج کے نئے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے محققین کی تیار کردہ اس ڈیوائس کو جسم میں نصب کیا جاتا ہے، جہاں یہ خون میں موجود اضافی گلوکوز کو ایک مادے گلوکونیٹ میں تبدیل کرتی ہے، جسے گردے پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کر دیتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ آلہ بے تار ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرتا ہے اور اسے خون میں شوگر کی مسلسل نگرانی کرنے والے نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات میں اس نے خودکار انداز میں خون میں شوگر کی سطح قابو میں رکھنے کے نتائج ظاہر کیے۔تجربات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ ڈیوائس جسم میں ذخیرہ شدہ چربی کے استعمال کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، جس سے ذیابیطس اور موٹاپے کا بیک وقت علاج ممکن ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔دوسری جانب ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپے اور ذیابیطس سے پہلے کی کیفیت میں مبتلا افراد اگر جی ایل پی ون ادویات استعمال کریں تو ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔