تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

فلسطین کی حمایت پر امریکی کنسرٹ ہالز کا میکلمور کو جگہ دینے سے انکار

فلسطین کی حمایت پر امریکی کنسرٹ ہالز کا میکلمور کو جگہ دینے سے انکار

واشنگٹن (شوبز ڈیسک) معروف امریکی ریپر اور گلوکار میکلمور نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں فلاحی تقریبات منعقد کرنے کے لیے امریکا کے متعدد بڑے کنسرٹ ہالز اور اسٹیڈیمز نے انہیں جگہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔میکلمور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ڈبلن، پیرس اور لندن میں ان کے ’’فری فلسطین‘‘ کے عنوان سے منعقدہ فلاحی کنسرٹس کامیابی سے مکمل ہوئے، تاہم امریکا میں ایسے پروگراموں کے انعقاد میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔گلوکار کے مطابق نیویارک کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن، بارکلیز سینٹر اور دیگر بڑے مقامات کی انتظامیہ نے ابتدا میں انہیں دستیاب تاریخوں سے آگاہ کیا، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ تقریبات فلسطینی عوام کی مدد کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں تو جگہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔میکلمور نے اس اقدام کو آزادیٔ اظہار کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور اور بااثر افراد کنسرٹ ہالز کے مالک تو ہو سکتے ہیں، لیکن وہاں آنے والے عوام کی سوچ اور آواز پر ان کا اختیار نہیں۔گلوکار نے مزید کہا کہ اگر انہیں کنسرٹس کے لیے جگہ نہ ملی تو وہ اپنے اسٹیج خود قائم کریں گے اور فلسطینی عوام کے لیے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔