تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن( کامرس ڈیسک) امریکا کے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر آگئے، امریکی محکمہ توانائی کے مطابق گزشتہ ہفتے ذخائر سے مزید 53 لاکھ بیرل خام تیل جاری کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے پاس اب 29 کروڑ 34 لاکھ بیرل خام تیل باقی رہ گیا ہے، جو 1982 کے بعد سے ذخائر کی کم ترین سطح ہے۔ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے امریکا اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے دیگر رکن ممالک نے مارچ میں ہنگامی طور پر تیل کے ذخائر استعمال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔اس فیصلے کے تحت امریکی اسٹریٹجک ذخائر سے مجموعی طور پر 17 کروڑ 20 لاکھ بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔