تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

یوٹیوبر رابعہ فیصل کا اداکاری کی دنیا میں قدم، پہلے ڈرامے کا پوسٹر جاری

یوٹیوبر رابعہ فیصل کا اداکاری کی دنیا میں قدم، پہلے ڈرامے کا پوسٹر جاری

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوب چینل ’’سسٹرولوجی‘‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر رابعہ فیصل نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ نجی ٹی وی کے نئے ڈرامے ’’بے حس‘‘ سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔پانچ بہنوں پر مشتمل سسٹرولوجی خاندان نے یوٹیوب سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم اب تمام بہنیں سماجی رابطوں کے ذرائع کے ساتھ ساتھ انفرادی شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔رابعہ فیصل کے پہلے ڈرامے کا پوسٹر ٹی وی چینل کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے، جس میں اداکارہ کی ابتدائی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔رابعہ کی بڑی بہنوں اقرا کنول اور حرا فیصل نے ان کے نئے سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ دوسری جانب مداحوں نے بھی انہیں اداکاری کے میدان میں آمد پر مبارکباد دی ہے اور ان کے پہلے ڈرامے کی نمائش کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔