تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

واٹس ایپ ہیکنگ روکنے کیلئے ایکشن پلان تیار

واٹس ایپ ہیکنگ روکنے کیلئے ایکشن پلان تیار

اسلام آباد (و یب ڈیسک) ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) خرم علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، تاہم ان سے نمٹنے کے لیے جامع ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔خرم علی نے بتایا کہ ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی بحالی میں رہنمائی کے لیے آن لائن ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے، جبکہ میٹا کے تعاون سے مقامی زبانوں میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنے واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن ضرور فعال کریں اور فون پر موصول ہونے والا او ٹی پی یا خفیہ کوڈ کسی کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں، کیونکہ او ٹی پی شیئر کرنا واٹس ایپ ہیک ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ اگرچہ واٹس ایپ ہیکنگ کے بعض واقعات میں کمی آئی ہے، تاہم سائبر جرائم کے نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث آن لائن فراڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے پاکستان میں سرگرم متعدد سائبر کرائم گروہوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ او ٹی پی کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر بھی کام جاری ہے۔خرم علی نے عوام پر زور دیا کہ واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ سائبر فراڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔