تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

اداکارہ میرب علی کی انگلی کے مسئلے کی سرجری، اسپتال سے صحت یابی جاری

اداکارہ میرب علی کی انگلی کے مسئلے کی سرجری، اسپتال سے صحت یابی جاری

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں انگلی کے مسئلے کے باعث سرجری کروانا پڑی، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔میرب علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی طبی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق ان کی ایک انگلی میں حرکت محدود ہو گئی تھی اور وہ بار بار لاک ہو جاتی تھی، جس کے باعث روزمرہ کے کام انجام دینا مشکل ہو گیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ماہر امراضِ جوڑ اور اعصاب نے انہیں صحت مند قرار دیا تھا، تاہم بعد میں آرتھوپیڈک سرجن نے تفصیلی معائنے کے بعد سرجری کا مشورہ دیا۔ان کے مطابق انہیں یہ توقع تھی کہ یہ ایک معمولی نوعیت کا آپریشن ہوگا، لیکن سرجری ان کے اندازے سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب ثابت ہوئی۔ یہ آپریشن کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں کیا گیا، جہاں دورانِ علاج انہوں نے ایک ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔سرجری کے بعد اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں، جبکہ ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔شوبز شخصیات میں مایا خان، درفشاں سلیم، ثناء فہد اور رابعہ کلثوم سمیت متعدد فنکاروں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں آرام کرنے اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ انگلی پر مزید دباؤ نہ پڑے۔بعض مداحوں کے مطابق اس نوعیت کی طبی شکایت بعض اوقات ہاتھوں کے مسلسل استعمال یا روزمرہ سرگرمیوں کے باعث بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اس انکشاف کے بعد مداح اداکارہ کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔