تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

قبر پر قوالی خاندانی روایت، راحت فتح علی خان کا وضاحتی بیان

قبر پر قوالی خاندانی روایت، راحت فتح علی خان کا وضاحتی بیان

کراچی( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی قوال و گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کی برسی پر ان کی قبر کے قریب قوالی پیش کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ بعض سوشل میڈیا صارفین محبت کے جذبے کے تحت تنقید کرتے ہیں، تاہم جو لوگ قوالی کی روایات سے واقف نہیں، وہ اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی خاندانی میراث اور ایک صدی پرانی روایت پر عمل کرتے ہیں، قوال خاندانوں میں یہ طریقہ رائج ہے اور انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں۔راحت فتح علی خان نے وضاحت کی کہ وہ قبر کے اندر کھڑے نہیں تھے بلکہ قبر کے اطراف کھڑے ہوکر قوالی پیش کررہے تھے اور اس دوران مکمل احترام ملحوظ رکھا گیا۔ ان کے مطابق ان کا انداز بھی اس احترام کی عکاسی کر رہا تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ ان کے اپنے کسی عزیز نے بھی ان کے خلاف اتنی باتیں کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قوالی سے قبل قرآن خوانی اور دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔