تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

اے آئی مائیکرو ڈرون مچھروں کا تعاقب کرکے خاتمہ کرے گا

اے آئی مائیکرو ڈرون مچھروں کا تعاقب کرکے خاتمہ کرے گا

نیویارک( ویب ڈیسک) امریکا کی ایک نئی ٹیکنالوجی کمپنی نے مصنوعی ذہانت سے لیس مائیکرو ڈرون تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو فضا میں اڑنے والے کیڑوں، خصوصاً مچھروں کا تعاقب کرکے انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کے مطابق اگر یہ ٹیکنالوجی کامیاب ہوگئی تو مچھروں کے خاتمے کی لاگت موجودہ طریقوں کے مقابلے میں 100 گنا تک کم ہوسکتی ہے۔وائی کومبینیٹر کی مالی معاونت سے قائم امریکی کمپنی ٹورنیول کے انجینیئرز کئی ماہ سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ کمپنی کا مقصد ایسے چھوٹے ڈرون تیار کرنا ہے جو کیمیائی اسپرے اور ماحول کے لیے نقصان دہ یا مہنگے طریقوں کے بجائے شہری علاقوں میں مچھروں کو براہِ راست تلاش کرکے ختم کرسکیں۔کمپنی کے شریک بانی الیکس توسان نے ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں مائیکرو ڈرون کو پہلی بار ایک اڑتے ہوئے کیڑے کا تعاقب کرکے اسے نشانہ بناتے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں ڈرون ایک پتنگے کا پیچھا کرتے ہوئے بالآخر اسے گرا دیتا ہے۔اگرچہ اس تجربے میں مچھر کے بجائے ایک پتنگے کو نشانہ بنایا گیا اور آزمائش محدود علاقے میں کی گئی، تاہم انجینیئرز کے مطابق یہ مستقبل میں ہوا میں مچھروں کی درست شناخت اور خاتمے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون کی تیاری کی جانب اہم پیشرفت ہے۔کمپنی کے مطابق ڈرون الٹراسونک لہریں خارج کرے گا اور متعدد مائیکروفونز کے ذریعے واپس آنے والی بازگشت کا تجزیہ کرے گا۔ مچھر کے پروں کی حرکت سے پیدا ہونے والی منفرد ڈوپلر آواز کی مدد سے ڈرون نظریاتی طور پر مچھروں کو دیگر کیڑوں سے الگ شناخت کرسکے گا۔کمپنی کے بانی الیکس توسان اور کلووس پیڈالو کا کہنا ہے کہ ان کا حتمی مقصد ایسے مائیکرو ڈرونز کے غول تیار کرنا ہے جو پورے شہری علاقوں کو مچھروں سے پاک کرنے میں مدد دے سکیں۔