تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

مصنوعی ذہانت سے مزدوروں کی کمی پیدا ہوگی:جیف بیزوس کی پیش گوئی

مصنوعی ذہانت سے مزدوروں کی کمی پیدا ہوگی:جیف بیزوس کی پیش گوئی

پیرس (ویب ڈیسک)ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے پرامید انداز میں پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانوں کی جگہ لینے کے بجائے مزدوروں کی کمی پیدا کرے گی۔ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے مستقبل کی ایک مثبت تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے رکاوٹ نہیں بلکہ مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے اپنے خلائی منصوبے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی اسٹارٹ اپ کا بھی ذکر کیا جو صنعتی پیداوار کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔جیف بیزوس کے مطابق بعض لوگوں کو خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانوں کو غیر ضروری بنا دے گی، تاہم وہ اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کام کی ہمیشہ ضرورت رہے گی اور مصنوعی ذہانت صرف ان رکاوٹوں کو کم کرے گی جو موجودہ وقت میں انسانی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت میں بڑھتی سرمایہ کاری کے بعد ملازمتوں میں کمی کے رجحانات بھی دیکھے جا رہے ہیں، جس پر مختلف ممالک میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جیف بیزوس نے اپنے خلائی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں آلودہ صنعتی سرگرمیوں کو زمین سے باہر منتقل کرنے کا تصور بھی زیر غور ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اگر خلائی سفر سستا اور قابلِ اعتماد ہو جائے تو زمین کو ماحولیاتی طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب دیگر ٹیکنالوجی رہنما بھی خلائی تحقیق اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو مستقبل کی بڑی سمت قرار دے رہے ہیں، جن میں چاند اور مریخ پر انسانی بستیاں قائم کرنے جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔