تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

چین نے ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کے لیے دنیا کا پہلا روبوٹک اسکول قائم کر دیا

چین نے ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کے لیے دنیا کا پہلا روبوٹک اسکول قائم کر دیا

بیجنگ( ویب ڈیسک)چین نے ہیومنائیڈ روبوٹس کی عملی تربیت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹک اسکول قائم کر دیا ہے، جہاں روبوٹس کو مختلف پیشہ ورانہ اور عملی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔مشرقی چین کے صوبے ژیجیانگ کے شہر ہانگژو میں قائم ہانگژو روبوٹ اسکول میں روبوٹس کے لیے چار خصوصی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں تکنیکی تعلیم، نرسنگ، فنون اور کھیل شامل ہیں۔اسکول انتظامیہ کے مطابق ان تمام کورسز کا مقصد روبوٹس کی مجموعی صلاحیتوں، فیصلہ سازی اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ حقیقی زندگی کے مختلف شعبوں میں مؤثر انداز میں خدمات انجام دے سکیں۔جاری کی گئی ویڈیوز میں روبوٹس کو اسکول کی ٹائیاں پہنے ٹیبل ٹینس کھیلتے، پیانو کی مشق کرتے اور باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی ہے۔نوبل لفٹ گروپ کے ایگزیکٹو صدر شو سونگوئی کا کہنا ہے کہ امید ہے روبوٹک اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد یہ روبوٹس لاجسٹکس سمیت مختلف عملی ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے، مسائل حل کرنے اور متنوع نوعیت کی ملازمتوں کی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہوں گے۔