تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

چین کا دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کامیابی سے واپس لینڈ کر گیا

چین کا دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کامیابی سے واپس لینڈ کر گیا

بیجنگ( بیجنگ) چین نے خلائی تحقیق کے میدان میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کو کامیابی سے زمین پر واپس اتار لیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق چین نے جنوبی صوبہ ہائنان میں واقع وینچانگ خلائی لانچ مرکز سے لانگ مارچ-10 بی کیریئر راکٹ کامیابی کے ساتھ روانہ کیا۔چینی حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کی مکمل کنٹرول کے ساتھ واپسی کامیابی سے مکمل کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق راکٹ کے بوسٹر اور بالائی مرحلے کی علیحدگی کے تقریباً چھ منٹ بعد بوسٹر نے عمودی انداز میں زمین کی جانب واپسی کا سفر شروع کیا اور سمندر میں موجود ایک آف شور پلیٹ فارم پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا۔چین کی اس کامیابی کو خلائی ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ خلائی مشنز کے اخراجات کم کرنے اور مستقبل کی خلائی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔