بیجنگ( ویب ڈیسک) چین کے سائنس دانوں نے ایلومینیم پر مبنی ایک نیا کیٹالسٹ تیار کرلیا ہے، جس سے سوڈیم سلفر بیٹریوں کی عمر بڑھانے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کے مطابق سوڈیم سلفر بیٹریوں کا ایک بڑا مسئلہ سوڈیم پولی سلفائیڈز کا کیتھوڈ سے دوسری جانب منتقل ہونا ہے، جس کے باعث بیٹری کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور اس کی عمر کم ہو جاتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے ایلومینیم کی ایٹمی ساخت میں تبدیلی کرتے ہوئے آکسیجن کے ایک ایٹم کی جگہ نائٹروجن شامل کیا، جس کے نتیجے میں ایلومینیم اور سلفر پر مشتمل ایک نئی ساخت Al–O3N وجود میں آئی۔ اس تبدیلی سے ایلومینیم اور سلفر کے درمیان کیمیائی تعامل مضبوط ہوا اور بیٹری کے اندر ہونے والے کیمیائی عمل کی رفتار اور استحکام میں بہتری آئی۔لیبارٹری تجربات کے دوران بیٹری نے 100 مرتبہ چارج اور ڈسچارج ہونے کے بعد بھی 1196 ملی ایمپیئر آور فی گرام کی گنجائش برقرار رکھی۔ اس کے علاوہ بیٹری نے مجموعی طور پر 2500 چارج اور ڈسچارج سائیکل مکمل کیے، جبکہ ہر سائیکل میں کارکردگی میں کمی کی شرح صرف 0.017 فیصد ریکارڈ کی گئی۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ سائنسی پیش رفت زیادہ پائیدار، طویل عمر اور بہتر کارکردگی کی حامل سوڈیم سلفر بیٹریوں کی تیاری میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق ایلومینیم ایک سستی اور وافر مقدار میں دستیاب دھات ہے، جس کے استعمال سے بیٹریوں کی تیاری میں مہنگی دھاتوں پر انحصار کم کرنے کے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔
چینی سائنس دانوں کی کامیابی، ایلومینیم سے پائیدار بیٹریوں کی تیاری ممکن ہونے لگ
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی