تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر عالمی سطح پر قوانین سخت ہونے لگے

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر عالمی سطح پر قوانین سخت ہونے لگے

اسلام آباد( ویب ڈیسک) کم عمر بچوں کی اخلاقی تربیت، ذہنی و جسمانی صحت اور آن لائن تحفظ کے پیشِ نظر دنیا کے مختلف ممالک نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قوانین مزید سخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق بچوں کو آن لائن خطرات، نامناسب مواد اور ڈیجیٹل انحصار سے محفوظ رکھنے کے لیے کئی ممالک نئے ضوابط اور عمر کی تصدیق کے نظام متعارف کرا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 49.5 ملین ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔چین نے اپنے "مائنر موڈ" پروگرام کے تحت ڈیوائس کی سطح پر پابندیاں اور مختلف ایپلی کیشنز کے لیے خصوصی ضوابط نافذ کیے ہیں تاکہ کم عمر صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کو محدود اور محفوظ بنایا جا سکے۔اسی طرح انڈونیشیا نے تقریباً سات کروڑ بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔برازیل نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو قانونی سرپرست کے ساتھ منسلک کرنا لازمی قرار دیا ہے تاکہ والدین یا سرپرست بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر مؤثر نگرانی کر سکیں۔ترکیہ نے بھی 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے مؤثر عمر کی تصدیق کو لازمی قرار دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں بھی بچوں کے محفوظ انٹرنیٹ استعمال، عمر کی تصدیق اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی سے متعلق جامع قانون سازی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔