تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یوم دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، اہم اداروں کو 5 سے 7 ستمبر تک الرٹ رہنے کی ہدایت

یوم دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، اہم اداروں کو 5 سے 7 ستمبر تک الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد( ویب ڈیسک) یوم دفاع کے موقع پر ممکنہ سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم اداروں کو 5 سے 7 ستمبر تک خصوصی سائبر سکیورٹی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صوبائی اور شعبہ جاتی سائبر ایمرجنسی ٹیموں سمیت اہم معلوماتی نظام رکھنے والے اداروں کو ممکنہ سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل سکیورٹی آپریشنز سینٹر یوم دفاع کے دوران قومی سائبر رابطہ مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ مرکز 24 گھنٹے سائبر صورتحال کی نگرانی کرے گا اور اہم معلومات کے بروقت تبادلے کے لیے فعال رہے گا۔نیشنل سکیورٹی آپریشنز سینٹر قومی ڈیجیٹل نظام کو متاثر کرنے والے بڑے سائبر واقعات سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان مربوط کارروائی میں بھی معاونت کرے گا۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم کمپیوٹر نیٹ ورکس، نظام، ویب سائٹس اور ڈیجیٹل خدمات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ اہم سائبر واقعات، مشتبہ سرگرمیوں اور ممکنہ سکیورٹی خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو سائبر خطرات سے متعلق معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کارروائی کے لیے نیشنل سکیورٹی آپریشنز سینٹر سے مسلسل رابطے میں رہنے کا کہا گیا ہے۔اداروں کو 5 سے 7 ستمبر تک سائبر سکیورٹی کے ذمہ دار افسران اور فنی ماہرین کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔