تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

کنسرٹ پر تنقید، دلجیت کا پاکستانی شاعر کے اشعار سے جواب

کنسرٹ پر تنقید، دلجیت کا پاکستانی شاعر کے اشعار سے جواب

ممبئی (شوبز ڈیسک): معروف بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں اپنے کنسرٹ کے دوران گانوں پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی شاعر منیر نیازی کے اشعار سنا کر ناقدین کو خاموش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں منعقدہ اپنے کنسرٹ کے دوران گانوں میں شراب کے تذکرے پر ہونے والی تنقید اور پابندیوں کے مطالبات پر دو ٹوک انداز میں لب کشائی کی۔گلوکار نے ناقدین کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک پیغام دیا کہ اگر انہیں اشتعال دلایا گیا تو وہ ضرور جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین جس شخص سے لڑائی مول لینے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ اس مقام اور سوچ سے بہت آگے نکل چکا ہے۔