تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

خود پر تنقید سہہ سکتی ہوں، خاندان پر نہیں: رشمیکا

خود پر تنقید سہہ سکتی ہوں، خاندان پر نہیں: رشمیکا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ تو برداشت کر سکتی ہیں، لیکن اپنے خاندان کے خلاف کسی قسم کی بات ہرگز برداشت نہیں کریں گی۔حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے آن لائن ٹرولز کو دوٹوک جواب دیا۔ ان سے کرن جوہر نے شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں شوہر وجے دیوراکونڈا کے ہمراہ شرکت کے بعد ہونے والی تنقید سے متعلق سوال کیا۔ یاد رہے کہ شو کے دوران رشمیکا کے اس بیان پر خاصی بحث ہوئی تھی کہ انہوں نے ایک سال تک روزانہ وجے سے شادی کرنے کی درخواست کی تھی۔رشمیکا کے مطابق اس کے بعد مبینہ طور پر آن لائن ٹرولنگ اس قدر بڑھ گئی کہ جوڑے کو پولیس میں شکایت درج کرانا پڑی۔ ان کا مؤقف تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد، تبدیل شدہ اسکرین شاٹس، نقالی اور منظم ہراسانی کے ذریعے انہیں اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ تنقید کو اپنے پیشے کا حصہ اور لوگوں کی اظہارِ رائے کی آزادی سمجھتی ہیں، لیکن خاندان کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان کے خاندان کے بارے میں بات کرے گا تو وہ بھرپور جواب دیں گی اور اپنے اہلِ خانہ کے دفاع کے لیے کسی جنگجو کی طرح سامنے آئیں گی۔رشمیکا مندانا نے مزید کہا کہ ان کے اہلِ خانہ نے شوبز کا انتخاب نہیں کیا اور نہ ہی وہ عوامی شخصیات ہیں، اس لیے انہیں تنقید یا کردار کشی کا نشانہ بنانا درست نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ سوشل میڈیا پر ٹرولز کو جواب دیا کرتی تھیں، لیکن بعد میں احساس ہوا کہ ہر تبصرے کا جواب دینا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، تاہم اب بھی کبھی جواب دینے کا دل کرتا ہے لیکن وہ خاموش رہنے کو ہی بہتر سمجھتی ہیں۔