تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے پانچ ایوارڈز جیت لیے

کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے پانچ ایوارڈز جیت لیے

 اوساکا (شوبز ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے جاپان میں منعقدہ ’ماما ایوارڈز 2026ء‘ میں 5 ایوارڈز جیت کر ایک بار پھر عالمی موسیقی کی دنیا میں اپنی مقبولیت اور برتری ثابت کر دی ہے۔کورین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی دو روزہ رنگا رنگ ایوارڈ تقریب میں ’بی ٹی ایس‘ نے دو سب سے بڑے اعزازات سمیت مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ اور ’البم آف دی ایئر‘ جیسے نمایاں اعزازات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف کورین بینڈ نے اپنے البم ’آریرنگ‘ کے لیے سال کے بہترین البم جبکہ مقبول گانے ’سوئم‘ کے لیے بیسٹ سانگ ٹاپ 10 کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ’بی ٹی ایس‘ نے مردوں کے بہترین میوزک گروپ اور فینز چوائس میل ٹاپ 10 کے ایوارڈز بھی اپنے نام کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔