تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچرز پر میٹا سے وضاحت طلب کر لی

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچرز پر میٹا سے وضاحت طلب کر لی

برسلز( ویب ڈیسک) یورپی یونین نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا سے فیس بک اور انسٹاگرام کے بعض ایسے فیچرز پر وضاحت طلب کی ہے جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ صارفین، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں، کو طویل وقت تک اسکرین پر مصروف رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے میٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لامحدود اسکرولنگ، خودکار طور پر چلنے والی ویڈیوز اور ضرورت سے زیادہ ذاتی نوعیت کی مواد کی سفارشات جیسے فیچرز میں تبدیلی کرے، کیونکہ یورپی یونین کے مطابق یہ عناصر بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اگر میٹا یورپی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پائی گئی تو کمپنی کو اپنی عالمی سالانہ آمدنی کے 6 فیصد تک جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب میٹا نے ان الزامات سے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے کمپنی نے متعدد اقدامات کیے ہیں، تاہم یورپی یونین کی رپورٹ میں ان کوششوں کو مناسب اہمیت نہیں دی گئی۔