تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مریخ کے اندر وسیع میگما نظاموں کے شواہد دریافت

مریخ کے اندر وسیع میگما نظاموں کے شواہد دریافت

 نیویارک( ویب ڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کے اندر بڑے پیمانے پر میگما کے نظام موجود رہے ہیں، جو اس سیارے پر زندگی کے آثار کی تلاش میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔نئی تحقیق کے مطابق مریخ کے اندر ماضی میں پگھلی ہوئی چٹانوں کے وسیع اور پیچیدہ نظام موجود تھے، جو کئی لحاظ سے زمین پر پائے جانے والے میگما نظاموں سے مشابہت رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس روایتی تصور کو چیلنج کرتی ہے کہ اس نوعیت کے میگما نظام صرف ان سیاروں پر تشکیل پا سکتے ہیں جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں موجود ہوں اور حرکت کرتی ہوں۔سائنس دانوں کے مطابق مریخ ایک ایسا سیارہ ہے جس کی بیرونی سطح زمین کی طرح متحرک پلیٹوں میں تقسیم نہیں، اسی لیے ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ اس کی سطح اور اندرونی ساخت نسبتاً سادہ ہوگی۔ماہرین کا خیال ہے کہ مریخ کے اندر پیچیدہ میگما نظاموں کی موجودگی وہاں ماضی میں سازگار ماحول اور ممکنہ طور پر زندگی کے آثار کی تلاش میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔