تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

فاسٹ بولرز کا تربیتی کیمپ مکمل، اسپنرز کا مرحلہ 31 اگست سے شروع ہوگا

فاسٹ بولرز کا تربیتی کیمپ مکمل، اسپنرز کا مرحلہ 31 اگست سے شروع ہوگا

لاہور( سپورٹس ڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تیز گیند بازوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے منعقدہ تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔24 سے 28 اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں فاسٹ بولرز نے کوچنگ عملے کی نگرانی میں اپنی گیند بازی کی تکنیک بہتر بنانے اور خامیوں پر قابو پانے کی مشق کی۔ قومی سفید گیند ٹیم کے معاون کوچ ایشلے نوفکے نے کھلاڑیوں کی تکنیکی کمزوریوں اور بہتری کے ممکنہ پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی۔کیمپ کے آخری روز قومی سفید گیند ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی شرکت کی اور نیٹ سیشن کے دوران ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مفید تکنیکی ہدایات دیں۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بھی اختتامی روز کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ پشاور ریجن کے ابوذر کو کیمپ کا بہترین بولر جبکہ رضا اللہ کو بولر آف دی کیمپ قرار دیا گیا۔کیمپ کا دوسرا مرحلہ اسپن بولرز کے لیے 31 اگست سے 4 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔