تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی تاریخ ساز فتح، حریف کو صفر آٹھ سے شکست

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی تاریخ ساز فتح، حریف کو صفر آٹھ سے شکست

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم نے عالمی سیریز کے آغاز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکس اینڈ کیکوس جزائر کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ فتح قومی خواتین ٹیم کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، جس نے دو ہزار بائیس میں مالدیپ کے خلاف حاصل کی گئی صفر سات کی جیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔میچ کے پہلے حصے میں چار مختلف کھلاڑیوں نے گول کر کے ٹیم کو مضبوط برتری دلائی۔ زحمینہ ملک نے پہلا گول کیا جبکہ اقصیٰ مشتاق، لیلا بنارس اور مریم محمود نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھائی۔دوسرے حصے میں نادیہ خان نے ہیڈر کے ذریعے پانچواں گول اسکور کیا، اقصیٰ مشتاق نے ایک اور گول کر کے برتری کو مزید مستحکم بنایا۔ لیلا بنارس نے اپنا دوسرا گول بھی اسی حصے میں کیا جبکہ میچ کے اکیاسیویں منٹ میں اسرا خان نے آخری گول کر کے اس کامیابی کو یادگار بنا دیا۔اس شاندار فتح پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے ٹیم اور کوچنگ عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں خواتین فٹبال کے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں سمیٹے گی۔