تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جاپان: چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے سائبر حملے کا الزام، طالب علم گرفتار

جاپان: چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے سائبر حملے کا الزام، طالب علم گرفتار

جاپان( ویب ڈیسک)جاپان میں 15 سالہ ہائی اسکول کے ایک طالب علم کو مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت کے ٹول چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے سافٹ ویئر تیار کر کے سائبر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک ایسا پروگرام تیار کیا جو بانڈائی نمکو فلم ورکس کی اسٹریمنگ سروس بانڈائی چینل پر سائبر حملے کے لیے استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں سروس کے آپریشنز متاثر ہوئے اور 46 ہزار سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس حذف ہو گئے۔پولیس کے مطابق نومبر 2025 میں ہونے والے اس واقعے میں نوجوان پر دھوکا دہی کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا شبہ ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پلیٹ فارم کے سکیورٹی نظام میں موجود مبینہ کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا، جس کے باعث کمپنی کو اپنی سروس کے بعض حصے عارضی طور پر معطل کرنا پڑے۔طالب علم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس نے کمپیوٹر کا استعمال چوتھی جماعت سے شروع کیا تھا اور حملے میں استعمال ہونے والا بنیادی سورس کوڈ خود تیار کیا۔ اس کے بقول پروسیسنگ میں زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے اس نے چیٹ جی پی ٹی سے مدد حاصل کی، جس کی مدد سے مختلف پروگرامنگ زبانوں میں کوڈ مکمل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی کمپنی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے پلیٹ فارم کو صرف اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہاں بڑی تعداد میں ایسے اکاؤنٹس موجود تھے جن تک رسائی حاصل کرنا ممکن تھی۔