تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن سوشل میڈیا پر وائرل

لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن سوشل میڈیا پر وائرل

نیو یارک( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کی تاریخی فتح کے بعد نوجوان فٹبال اسٹار لامین یمال کا اپنے کم عمر بھائی کے ساتھ جذباتی جشن سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔اسپین نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ایک گول سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد جشن کے دوران سب سے زیادہ توجہ لامین یمال اور ان کے تین سالہ بھائی کینے نے حاصل کی۔میچ کے اختتام کے بعد لامین یمال اپنی والدہ شیلا ایبانا، گرل فرینڈ انیس گارشیا اور ننھے بھائی کے ہمراہ میدان میں جشن مناتے دکھائی دیے۔اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جہاں مداحوں نے نوجوان کھلاڑی کے خاندانی لمحات کو خوب سراہا اور اسپین کی فتح کے جشن کا یہ جذباتی منظر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔