تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایپل اور گوگل کے ایپ ادائیگی نظام میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

ایپل اور گوگل کے ایپ ادائیگی نظام میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

لندن( ویب ڈیسک)برطانیہ کے مسابقتی نگران ادارے کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی (سی ایم اے) نے ایپل اور گوگل کے ایپ ادائیگی سے متعلق قواعد میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا مقصد ایپ ڈویلپرز کے اخراجات کم کرنا اور صارفین کو کم قیمتوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔مجوزہ تبدیلیوں کے تحت ایپل اور گوگل کو پابند کیا جا سکتا ہے کہ وہ ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں کی طرف رہنمائی کرنے کی اجازت دیں۔اس وقت برطانیہ میں ایپل متبادل ادائیگی کے طریقوں کی اجازت نہیں دیتا جبکہ گوگل نے بھی اس حوالے سے مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے باعث ڈویلپرز کو کمپنیوں کی مقرر کردہ فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔سی ایم اے کا کہنا ہے کہ اگر نئی تجاویز نافذ ہوئیں تو ایپل اور گوگل کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس مناسب اور شفاف ہونی چاہیے۔ ادارے کے مطابق فیس میں کمی سے حاصل ہونے والا فائدہ صارفین کو کم قیمتوں کی صورت میں ملنا چاہیے یا ڈویلپرز اسے ایپس میں بہتری اور نئی سہولیات متعارف کرانے پر خرچ کریں۔یہ اقدام سی ایم اے کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر میں ایپل اور گوگل کو موبائل مارکیٹ میں خصوصی اسٹریٹجک حیثیت دیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت ریگولیٹر کو بڑی ٹیک کمپنیوں کے کاروباری طریقہ کار میں زیادہ مسابقت یقینی بنانے کے لیے مداخلت کا اختیار حاصل ہے۔