تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

میکسیکو، انگلینڈ میچ امریکا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فٹبال مقابلہ بن گیا

میکسیکو، انگلینڈ میچ امریکا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فٹبال مقابلہ بن گیا

میکسیکو( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ 2026 میں میکسیکو اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا راؤنڈ آف 16 کا دلچسپ مقابلہ امریکا کی ٹیلی وژن تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فٹبال میچ بن گیا۔ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس میچ کو امریکا میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 48 لاکھ افراد نے دیکھا، جس کے بعد اس نے امریکا اور بیلجیم کے درمیان کھیلے گئے میچ کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جسے تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ ناظرین نے دیکھا تھا۔رپورٹس کے مطابق میکسیکو اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کو ٹیلیموندو پر 2 کروڑ 32 لاکھ جبکہ فاکس ٹی وی پر 2 کروڑ 17 لاکھ 42 ہزار افراد نے دیکھا۔اس طرح یہ میچ امریکا میں فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ورلڈکپ کے لیے شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کا نیا ثبوت بن گیا ہے۔