تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فلم دھرندھر 2 میں کام کا موقع، انیل کپور نے وقت کی کمی کو اپنی بڑی غلطی قرار دے دیا

فلم دھرندھر 2 میں کام کا موقع، انیل کپور نے وقت کی کمی کو اپنی بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم دھرندھر کے دوسرے حصے میں مختصر کردار کی پیشکش قبول نہ کر کے اسے اپنا نقصان قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 69 سالہ اداکار نے بتایا کہ فلم ساز آدتیہ دھر نے انہیں کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کی کہانی پر مبنی فلم دھرندھر کے دوسرے حصے میں مختصر کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔انیل کپور کے مطابق انہیں یہ پیشکش پسند آئی تھی اور وہ اس کردار میں دلچسپی بھی رکھتے تھے لیکن مصروف شیڈول اور وقت کی کمی کے باعث وہ اس منصوبے کا حصہ نہیں بن سکے۔انہوں نے بتایا کہ آدتیہ دھر خاص طور پر ان کے پاس آئے تھے اور چاہتے تھے کہ وہ فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کریں، تاہم حالات کے باعث وہ ہاں نہ کر سکے۔ایک سوال کے جواب میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کا راز صرف صلاحیت نہیں بلکہ پیشہ ورانہ دیانت داری اور وعدوں کی پابندی ہے، اور وہ ہمیشہ اپنے کام میں اسی اصول کو مقدم رکھتے ہیں۔