تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسپیس ایکس کی مبینہ اے آئی اسمارٹ ڈیوائس پر کام، ایلون مسک کی تردید

اسپیس ایکس کی مبینہ اے آئی اسمارٹ ڈیوائس پر کام، ایلون مسک کی تردید

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے متعلق ایک نئی رپورٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بحث چھیڑ دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس ایک نئی اسمارٹ ڈیوائس پر کام کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کا ابتدائی پروٹوٹائپ مبینہ طور پر سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس انتہائی پتلے ڈیزائن کی حامل ہے اور شکل و صورت میں جدید اسمارٹ فون سے مشابہ ہے، تاہم اس کی بنیادی توجہ روایتی موبائل فیچرز کے بجائے اے آئی صلاحیتوں پر مرکوز ہوگی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسپیس ایکس مستقبل میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ہارڈویئر صارفین تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس شعبے میں ایپل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ مبینہ طور پر یہ ڈیوائس اینڈرائیڈ یا آئی او ایس کے بجائے ایک کسٹم آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گی، جس میں کوالکوم پروسیسر اور ایکس اے آئی کے ماڈلز شامل ہوں گے۔مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس منصوبے میں ایلون مسک کے ’’سپر ایپ‘‘ تصور کو بھی شامل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک ہی پلیٹ فارم پر میسجنگ، ادائیگیاں، خریداری، رائیڈ شیئرنگ اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تاہم ایلون مسک کی جانب سے اس رپورٹ کی تردید بھی سامنے آئی ہے، جس کے بعد اس منصوبے سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔