تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

چین میں شمسی توانائی سے سمندری پانی صاف کرنے کی نئی ٹیکنالوجی تیار

چین میں شمسی توانائی سے سمندری پانی صاف کرنے کی نئی ٹیکنالوجی تیار

 بیجنگ( ویب ڈیسک)چین کے سائنس دانوں نے شمسی توانائی کی مدد سے سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کی ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت حاصل کر لی ہے، جس سے مستقبل میں صاف پانی کی پیداوار کی لاگت بوتل بند پانی سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں میٹھے پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث پانی کو صاف کرنے اور دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم موجودہ طریقۂ کار زیادہ تر فوسل فیول پر انحصار کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں ان کا استعمال مہنگا ثابت ہوتا ہے۔چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے ایک جدید تھری ڈی اسٹرکچر تیار کیا ہے، جو سورج کی حرارت کے ذریعے پانی کو بخارات میں تبدیل کرنے کے عمل کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق اس نئے ڈھانچے میں مضبوطی سے جڑی پولیمر زنجیریں اور کھوکھلے خول نما حصے شامل ہیں، جن کی مدد سے پانی کے بخارات بننے کی رفتار پہلے سے موجود ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 8.5 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں شمسی توانائی کے ذریعے کم لاگت میں سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے اور دنیا میں پانی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔