تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اولمپئین ایتھلیٹ فائقہ ریاض کی اکیلے ٹریننگ، حکام سے کیمپ کا مطالبہ

اولمپئین ایتھلیٹ فائقہ ریاض کی اکیلے ٹریننگ، حکام سے کیمپ کا مطالبہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اولمپئین ایتھلیٹ فائقہ ریاض پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کر رہی ہیں۔ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فائقہ ریاض نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے انعقاد کا اعلان کافی عرصے سے موجود تھا اور کھلاڑیوں کو بھی معلوم تھا کہ کون کون پاکستان کی نمائندگی کرے گا، لیکن ایونٹ میں چند دن باقی رہ جانے کے باوجود ایتھلیٹس کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت تیاری کر رہے ہیں اور انہیں کوئی باقاعدہ کیمپ یا خصوصی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔فائقہ ریاض کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں روزانہ گھر سے دور ٹریننگ کے لیے آنا مشکلات پیدا کرتا ہے، جس سے تیاری بھی متاثر ہوتی ہے۔ ان کے مطابق دوسری جانب بھارت کی ٹیم کافی عرصے سے یورپ میں تربیت حاصل کر رہی ہے اور اسے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو مناسب کیمپ اور بین الاقوامی معیار کی تیاری کے مواقع نہ ملیں تو عالمی سطح پر بہتر کارکردگی دکھانا مشکل ہو جاتا ہے۔اولمپئین ایتھلیٹ نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے ان کی تیاری نیشنل گیمز سے جاری ہے۔ نیشنل گیمز کے بعد جن ایونٹس میں انہوں نے شرکت کی، وہ سب ان کی تیاری کا حصہ تھے۔فائقہ ریاض نے کہا کہ ایشین بیچ گیمز میں انفرادی کارکردگی اچھی رہی اور اب کامن ویلتھ گیمز میں 100 میٹر دوڑ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز کامن ویلتھ گیمز سے بھی بڑا ایونٹ ہے اور امید ہے کہ وہ اس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔