تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

21 ممالک میں 2 کروڑ بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کا انکشاف

21 ممالک میں 2 کروڑ بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کا انکشاف

اقوام متحدہ( ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 21 ممالک میں تقریباً 2 کروڑ بچے، جن کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں، ایک سال کے دوران ٹیکنالوجی کے ذریعے جنسی استحصال یا بدسلوکی کا شکار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق یہ تعداد ان ممالک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بچوں کا تقریباً پانچواں حصہ ہے۔تحقیق کے دوران تقریباً 21 ہزار بچوں سے معلومات حاصل کی گئیں، جبکہ متاثرہ نوجوانوں کے تفصیلی انٹرویوز بھی کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کو ناپسندیدہ جنسی مواد دکھایا یا بھیجا گیا، جبکہ تقریباً 90 لاکھ بچوں کو جنسی گفتگو یا تصاویر شیئر کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔یونیسیف کے مطابق ایسے نصف سے زیادہ واقعات سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر پیش آئے، تاہم ایک فیصد سے بھی کم واقعات متعلقہ حکام کو رپورٹ کیے گئے۔رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کی جعلی جنسی تصاویر تیار کیے جانے کے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔یونیسیف نے حکومتوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کے ڈیزائن، شکایات درج کرانے کے نظام اور متعلقہ قوانین کو مزید مؤثر بنایا جائے۔