تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی فائل حذف کرنے سے متعلق مسئلے کا اعتراف کر لیا

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی فائل حذف کرنے سے متعلق مسئلے کا اعتراف کر لیا

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے تسلیم کیا ہے کہ بعض حالات میں چیٹ جی پی ٹی کا پروگرامنگ پلیٹ فارم صارف کی واضح اجازت کے بغیر فائلیں حذف کر سکتا ہے، جس کے بعد حفاظتی نظام مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں کوڈیکس پلیٹ فارم استعمال کرنے والے متعدد صارفین نے شکایت کی کہ مصنوعی ذہانت نے پیشگی اطلاع یا اجازت کے بغیر ان کی فائلیں حذف کر دیں۔سافٹ ویئر انجینئر برونو لیموس نے دعویٰ کیا کہ کوڈیکس نے ان کا مکمل پروڈکشن ڈیٹا بیس حذف کر دیا، جبکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ سرمایہ کار میٹ شیومر کے مطابق اس ٹول نے غلطی سے ان کے میک کمپیوٹر کی تقریباً تمام فائلیں مٹا دیں۔مصنوعی ذہانت کے ماہر گیری مارکس نے کہا کہ اس نوعیت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ موجودہ مصنوعی ذہانت کے نظام پر مکمل انحصار کرنا مناسب نہیں، اور مؤثر حفاظتی اقدامات کے بغیر ان کا استعمال خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ ان رپورٹس کے بعد کوڈیکس میں حفاظتی اقدامات، اجازت کے نظام اور صارف کے کنٹرول کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔