تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعاون تنظیم کا بانی رکن بن گیا

پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعاون تنظیم کا بانی رکن بن گیا

شنگھائی( ویب ڈیسک)ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کے معاہدے پر شنگھائی میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان نے بانی رکن کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، جنہوں نے تنظیم کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فوائد تمام ممالک تک مساوی بنیادوں پر پہنچنے چاہییں۔بیان کے مطابق پاکستان تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں موجود عالمی تفاوت کو کم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی تک منصفانہ اور مساوی رسائی کو فروغ دینے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نزدیک مصنوعی ذہانت کے میدان میں بین الاقوامی شراکت داری، مشترکہ ترقی اور جدید ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی مستقبل میں پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔