تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو ہرا کر عالمی کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو ہرا کر عالمی کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

ایمسٹلوین( سپورٹس ڈیسک) چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر عالمی کپ میں اپنی مہم 11ویں پوزیشن پر مکمل کرلی۔11ویں پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقا نے ابتدا ہی میں دباؤ بڑھاتے ہوئے پہلے کوارٹر میں گول کیا، جبکہ دوسرے کوارٹر میں مزید ایک گول داغ کر 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلے افراز اور پھر محمد حماد کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کردیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں 2-2 سے برابر تھیں۔تیسرے کوارٹر کے آغاز میں کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی، تاہم آٹھ منٹ بعد جنوبی افریقا نے گول کرکے اسکور 3-3 کردیا۔مقابلے کے آخری مرحلے میں جنوبی افریقا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے 4-3 کی برتری حاصل کی، لیکن میچ کے آخری سیکنڈز میں حماد الدین نے گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ 4-4 سے برابر کردیا۔میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرکے عالمی کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان نے عالمی کپ میں مجموعی طور پر 6 میچ کھیلے، جن میں 2 میں کامیابی حاصل کی، 3 میں شکست ہوئی جبکہ ایک مقابلہ برابر رہا۔