تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور بھارت ہاکی ٹاکرا لندن میں شیڈول

پاکستان اور بھارت ہاکی ٹاکرا لندن میں شیڈول

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں رواں ماہ لندن میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچز 23 اور 26 جون کو کھیلے جائیں گے، جن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے۔پاکستانی ہاکی ٹیم اس وقت لاہور میں کیمپ میں مصروف ہے اور آئندہ میچز کی تیاری کر رہی ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 جون کو بیلجیم روانہ ہوگی۔اس دورے کے دوران پاکستان 13 جون کو بیلجیم اور 14 جون کو اسپین کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ 19 اور 20 جون کو انہی ٹیموں کے خلاف مزید میچز شیڈول ہیں۔بعد ازاں قومی ٹیم 21 جون کو بیلجیم سے لندن پہنچے گی جہاں اگلے مرحلے کے میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان 23 جون کو بھارت کے خلاف جبکہ 24 جون کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ 26 جون کو پاکستان اور بھارت دوبارہ آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ 27 جون کو پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف ہوگا۔اب تک لیگ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور ٹیم اپنے تمام میچز میں شکست سے دوچار رہی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی ٹیم سب سے نیچے موجود ہے۔پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کی پوزیشن برقرار رکھنا پاکستان کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ہر سیزن کے آخر میں سب سے نچلی ٹیم کو لیگ سے خارج کر دیا جاتا ہے۔