تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

پریتی زنٹا کو طلبہ احتجاج پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر تنقید

پریتی زنٹا کو طلبہ احتجاج پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر تنقید

نئی دہلی( شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر جاری طلبہ احتجاج سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ طلبہ کی حمایت کرنا اور ایسے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کرنا ضروری ہے جو نوجوانوں کے مستقبل کے لیے بہتر ثابت ہوں، تاہم یہ بھی اہم ہے کہ پرامن طلبہ احتجاج کو کسی ایسے عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دیا جائے جو اسے انتشار پھیلانے یا اس کی اصل نوعیت تبدیل کرنے کے لیے استعمال کریں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی نفرت دیکھ کر انہیں حیرت ہو رہی ہے اور سوال اٹھایا کہ کیا ملک کے اندر یا باہر موجود کچھ عناصر طلبہ کے غصے اور مایوسی کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پریتی زنٹا کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ کئی صارفین نے احتجاج سے متعلق ان کی رائے پر تنقید بھی کی۔