تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

غیر فعال سم پر واٹس ایپ متاثر ہو سکتا ہے، پی ٹی اے

غیر فعال سم پر واٹس ایپ متاثر ہو سکتا ہے، پی ٹی اے

 اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس متاثر ہو سکتے ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق بلاک یا غیر فعال سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی ختم ہونے کا امکان ہے، اس لیے صارفین کو اکاؤنٹ کے اچانک لاگ آؤٹ ہونے سے پہلے ضروری اقدامات کر لینے چاہییں۔اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو فعال اور رجسٹرڈ سم کے ساتھ منسلک رکھیں اور فوری طور پر اس بات کی تصدیق کریں کہ ان کا واٹس ایپ نمبر فعال سم پر ہی چل رہا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق جو صارفین غیر فعال سم استعمال کر رہے ہیں، وہ جلد از جلد فعال سم پر منتقل ہو جائیں، جبکہ ضرورت پڑنے پر قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس مرکز سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق اور سم کی توثیق مکمل کروانا ضروری ہے تاکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کو محفوظ رکھا جا سکے۔ ان کے مطابق موبائل نمبر صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ صارف کی ڈیجیٹل شناخت کا بھی اہم حصہ ہے، اس لیے اس کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں۔