تازہ ترین
محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ امریکی وزیر خارجہ کی عالمی فوجداری عدالت پر تنقید، تسلیم نہ کیے گئے قوانین مسلط کرنے سے خبردار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تیزی، 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس بڑھ گیا ٹڈاپ کا تجارتی معلومات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے آگاہی سیشن منعقد پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود مصنوعی ذہانت اگلے 3 برس میں انسانیت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، سائنس دان کا انتباہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرا لی اے آئی کمپنیوں میں جاسوسی کے خدشات، سابق انٹیلی جنس افسران کی بھرتیاں بڑھ گئیں مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز معطل، 74 ممالک میں دفتری نظام متاثر
پاکستان خبر

رجب بٹ نے اختلافات بھلا کر مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دے دیا

رجب بٹ نے اختلافات بھلا کر مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دے دیا

لاہور( شو بز ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مشکل گھڑی میں حمایت کرتے ہوئے ان کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل پیش آنے والے بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کی اور پنجاب حکومت سے مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر رجب بٹ نے ماضی کے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مسٹر پتلو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان رابطہ نہیں رہا، تاہم ماضی میں انہوں نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا ہے۔رجب بٹ نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں ہی سچے دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، اس لیے ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کے لیے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔