تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

ایلن واکر کی لاہور آمد کے پیچھے چھپی وجہ سامنے آنے لگی

ایلن واکر کی لاہور آمد کے پیچھے چھپی وجہ سامنے آنے لگی

 لاہور( شو بز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ نارویجن نژاد برطانوی موسیقار اور موسیقی کے پروڈیوسر ایلن واکر نے لاہور کے دورے کے بعد پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ مشترکہ موسیقی کے منصوبے کا عندیہ دے دیا۔ایلن واکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں وہ لاہور کے تاریخی عالمگیری دروازے کے سامنے اپنے مخصوص نشان والا لکڑی کا ڈبہ اٹھائے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو کے پس منظر میں پاکستانی گانے ’الفاظ‘ کی دھن سنائی دے رہی ہے، جس کے بعد مداحوں میں اس گانے کے نئے حصے ’الفاظ 2.0‘ کی تیاری سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔اس سے قبل ایلن واکر نے پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک، زین اور زوہیب کے گانے ’الفاظ‘ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سراہا تھا۔ ان کی نئی ویڈیو کے بعد پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ممکنہ اشتراک کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔