تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

صائم ایوب کی دھواں دار سنچری، جمیکا کنگز مین کو شاندار فتح

صائم ایوب کی دھواں دار سنچری، جمیکا کنگز مین کو شاندار فتح

باسیٹیر( سپورٹس ڈیسک) کیریبئن پریمیئر لیگ 2026 کے 18ویں میچ میں پاکستانی نوجوان بلے باز صائم ایوب کی دھواں دار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز مین نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 11 رنز سے شکست دے دی۔وارنر پارک میں کھیلے گئے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے ٹاس جیت کر جمیکا کنگز مین کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔ جمیکا کی ٹیم نے صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ کے سہارے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔صائم ایوب نے 58 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔کیمو پال نے بھی آخری مرحلے میں 13 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں قیمتی اضافہ کیا۔ سینٹ کٹس کی جانب سے ونیندو ہسرنگا اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سینٹ کٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 171 رنز بناسکی۔ آندرے فلیچر نے 38 گیندوں پر 55 جبکہ داسن شناکا نے 18 گیندوں پر 35 رنز بنائے، تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔جمیکا کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اور جیدیہ بلیڈز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب اور کیمو پال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔شاندار سنچری اور مجموعی کارکردگی پر صائم ایوب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔