تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

سام سنگ کا 17 انچ اسکرین والا فولڈ ایبل ٹیبلٹ متعارف کرانے پر غور

سام سنگ کا 17 انچ اسکرین والا فولڈ ایبل ٹیبلٹ متعارف کرانے پر غور

سیئول ( ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ ایک بڑے فولڈ ایبل ٹیبلٹ کی تیاری پر کام کر رہی ہے، جس کی اسکرین کھلنے پر 17 انچ تک ہو سکتی ہے، تاہم کمپنی نے تاحال اس منصوبے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیوائس کو فولڈ کرنے کے بعد اس کی اسکرین تقریباً 8 انچ رہ جائے گی، البتہ اس کے ڈیزائن سے متعلق حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ایک ممکنہ ڈیزائن میں 17 انچ کی اسکرین باہر کی جانب فولڈ ہوگی اور بند ہونے پر اس کا نصف حصہ فعال رہے گا۔ دوسرے ڈیزائن میں 17 انچ کی اندرونی فولڈ ایبل اسکرین کے ساتھ 8 انچ کا الگ کور ڈسپلے دیا جا سکتا ہے، جیسا کہ سام سنگ کے گلیکسی زیڈ فولڈ اسمارٹ فونز میں موجود ہے۔پہلے ڈیزائن میں مرکزی اسکرین باہر کی جانب کھلی رہنے کے باعث اس کی حفاظت سے متعلق خدشات پیدا ہو سکتے ہیں، جبکہ دوسرے ڈیزائن سے ڈیوائس کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔سام سنگ کے فولڈ ایبل ٹیبلٹ کی خبریں اس سے پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں۔ 2023 میں گلیکسی زیڈ ٹیب کے نام سے ایسا ٹیبلٹ متعارف کرانے کی اطلاعات تھیں، تاہم اس وقت یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہیں کر سکا۔سام سنگ ڈسپلے مختلف ٹیکنالوجی نمائشوں میں بڑی فولڈ ایبل اسکرینز کے کئی نمونے پیش کر چکا ہے، جس سے اس ٹیکنالوجی میں کمپنی کی پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔ تاہم اس ڈیوائس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آیا سام سنگ کا موبائل ڈویژن مارکیٹ میں اس کی مناسب طلب دیکھتا ہے یا نہیں۔