تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسپین اضافی وقت میں ارجنٹینا کو ہرا کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا

اسپین اضافی وقت میں ارجنٹینا کو ہرا کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا

نیو یارک( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹینا کو ایک گول سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی تاج اپنے نام کر لیا۔سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ 106ویں منٹ میں ہوا، جب فیران ٹوریس نے قریب سے زوردار شاٹ لگا کر گیند کو جال میں پہنچایا اور اسپین کو تاریخی کامیابی دلا دی۔فائنل مقابلے سے شائقین کو ایک یادگار کھیل کی توقع تھی، تاہم میچ کے دوران سخت مقابلہ، متعدد فاؤلز اور بار بار کھیل رکنے کے باعث مقابلے کی روانی متاثر رہی۔اس کے باوجود اسپین نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کے کئی مواقع پیدا کیے، لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔ارجنٹائن کو اس وقت بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب مقررہ وقت کے آخری لمحات میں مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز کو خطرناک ٹیکل پر دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے باعث ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔اضافی وقت میں بھی ایمیلیانو مارٹینیز نے اسپین کے کئی حملے ناکام بنائے، تاہم 106ویں منٹ میں نیکو ولیمز کے ہیڈر کے بعد گیند فیران ٹوریس تک پہنچی، جنہوں نے فیصلہ کن گول کرکے اسپین کو فتح دلا دی۔میچ کے دوران اسپین کے لامین یامال، میکل اویارزابال اور نیکو ولیمز نے ارجنٹائن کے دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا، جبکہ ولیمز کا ایک گول فاؤل کے باعث مسترد بھی کر دیا گیا۔ورلڈ کپ فائنل صرف میدان تک محدود نہیں رہا بلکہ اس موقع پر شاندار تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے، جبکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاف ٹائم شو بھی منعقد ہوا، جس میں شکیرا، میڈونا اور جسٹن بیبر کی پرفارمنس نے شائقین کو محظوظ کیا۔