زیورخ (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے محققین نے ایک منفرد روبوٹک ہاتھ تیار کیا ہے جو بازو یا جسم کے بغیر صرف اپنی انگلیوں کی مدد سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سوئس ادارے ای ٹی ایچ زیورخ کی سافٹ روبوٹکس لیب سے وابستہ تحقیقاتی ٹیم نے اس روبوٹک ہاتھ کی ویڈیوز اور تحقیقی مقالے کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے۔محققین نے اس ایجاد کا موازنہ مشہور ٹی وی سیریز ’’دی ایڈمز فیملی‘‘ کے کردار ’’تھنگ‘‘ کے ہاتھ سے کیا ہے۔سافٹ روبوٹکس لیب کے ڈاکٹریٹ امیدوار امیر حسین کاظمی پور کے مطابق اس روبوٹک ہاتھ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی بیرونی مدد کے بغیر خود حرکت کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہاتھ کو چلنے کے قابل بنانا ایک مشکل مرحلہ ہے، کیونکہ اس کی تمام انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں۔ روبوٹ کو انگلیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ حرکت کے دوران اپنا توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت بھی سیکھنا پڑتی ہے۔
سوئس سائنسدانوں کا حیرت انگیز روبوٹک ہاتھ تیار، انگلیوں کے سہارے چلنے کی صلاحیت
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی