تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آسٹریلیا میں سمندری ہلاکتوں کا باعث بننے والی زہریلی الگئی دریافت

آسٹریلیا میں سمندری ہلاکتوں کا باعث بننے والی زہریلی الگئی دریافت

آسٹریلیا ( ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں گزشتہ سال لاکھوں سمندری جانداروں کی ہلاکت کا سبب بننے والی زہریلی الگئی کو اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے خطرناک اور طاقتور زہریلی الگئی قرار دیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق مارچ 2025 میں جنوبی آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں ایک پراسرار جھاگ نمودار ہوا تھا، جس کے بعد ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہونا شروع ہو گئی تھیں۔ اس دوران کئی سرفرز بھی کھانسی، گلے کی تکلیف اور نظر دھندلانے جیسی علامات کا شکار ہوئے۔یہ جھاگ ویٹپنگا بیچ کے ایک وسیع ساحلی علاقے میں پھیل گیا تھا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں سمندری گھوڑے، مچھلیاں اور آکٹوپس سمیت مختلف سمندری جاندار ہلاک ہو گئے تھے۔ماہرین کے مطابق کئی ماہ تک جاری رہنے والی اس الگئی کی افزائش نے جنوبی آسٹریلیا کے ماحول، معیشت اور انسانی صحت پر نمایاں منفی اثرات مرتب کیے۔بعد میں سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ یہ تباہی کیرینا کرسٹاٹا نامی خردبینی الگئی سے خارج ہونے والے اعصابی زہریلے مادوں کے باعث پیش آئی۔جرنل نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کیرینا کرسٹاٹا کے زہریلے اثرات اب تک تحقیق میں سامنے آنے والی دیگر نقصان دہ الگئی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے لیبارٹری میں تیار کی گئی کیرینا کرسٹاٹا کی مختلف اقسام پر تجربات کیے، جن سے معلوم ہوا کہ اس الگئی کی غیر معمولی زہریلی خصوصیات ہی گزشتہ سال ریڑھ کی ہڈی کے بغیر سمندری جانداروں، مچھلیوں، سمندری ممالیہ جانوروں اور پرندوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کی بنیادی وجہ تھیں۔