تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

واٹس ایپ گروپس میں اہم تبدیلیاں، نئے ارکان کو پرانے پیغامات بھی دکھائی دیں گے

واٹس ایپ گروپس میں اہم تبدیلیاں، نئے ارکان کو پرانے پیغامات بھی دکھائی دیں گے

نیویارک (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن میں مینشنز اور جوابات کا نیا فلٹر، پیغامات کو غیر معینہ مدت تک پن کرنے اور نئے ارکان کو سابقہ پیغامات دکھانے کی سہولت شامل ہے۔واٹس ایپ کے مطابق چیٹ لسٹ میں نیچے کی جانب سوائپ کرنے سے ظاہر ہونے والے فلٹر مینو میں ’’مینشنز اینڈ ریپلائیز‘‘ کا نیا آپشن شامل کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے صارفین صرف وہ گروپ چیٹس دیکھ سکیں گے جن میں انہیں مینشن کیا گیا ہو یا ان کے پیغامات کا براہِ راست جواب دیا گیا ہو۔ اس میں تمام ارکان کے لیے بھیجے گئے @all پیغامات بھی شامل ہوں گے۔نئے فیچر کے تحت صارفین گروپ چیٹس میں کسی پیغام کو غیر معینہ مدت تک پن کر سکیں گے، جبکہ اس سے قبل پن کرنے کی مدت 24 گھنٹے، 7 دن یا 30 دن تک محدود تھی۔ایک اور سہولت کے ذریعے نئے شامل ہونے والے ارکان کو گروپ میں پہلے سے بھیجے گئے حالیہ پیغامات دکھائے جا سکیں گے۔ اس کے لیے چیٹ میں متعلقہ رکن کے نام پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ پہلے یہ سہولت صرف کسی شخص کو گروپ میں شامل کرتے وقت دستیاب تھی۔واٹس ایپ گروپ اسٹیٹس شیئرنگ کا فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کسی مخصوص گروپ کے ارکان کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ گروپ کے ارکان اسٹیٹس دیکھنے، ان پر ردعمل دینے اور اپنے اسٹیٹس بھی شیئر کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ اپ ڈیٹس 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی۔کمپنی کے مطابق ان تبدیلیوں سے گروپ چیٹس میں رابطے اور معلومات کے تبادلے کا عمل مزید آسان اور منظم ہوگا۔